مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بمباری اور خواتین اور بچوں سے نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف امریکی شہریوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ کے نہتے عوام کے حق اور صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مداخلت کی اپیل کی۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اب تک صہیونی حملوں میں 80 بچے اور 50 خواتین کی شہادت ہوگئی ہے۔ صہیونی جارحیت اور مسلسل بمباری سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب صہیونی فضائیہ نے خان یونس میں حملے جاری رکھتے ہوئے مزید 5 فسلطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ غزہ میں جنگی طیارے بے گناہ شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں اب بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ سدیروت شہر کے اطراف میں بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ